Aaj Logo

شائع 31 دسمبر 2024 03:39pm

نیلم منیرنےکاسمیٹک سرجری کرنے والی اداکاراوں کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

پاکستان شو بز کی سحر انگیز خوبصورتی اور بے مثال فنکارانہ صلاحیتوں کی مالک اداکارہ نیلم منیر نے خوبصورتی بڑھانے کے مصنوعی طریقے اور سرجری کروانے پر قدرتی حسن کو ترجیح دے دی۔

نیلم منیر نےحال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بڑھاپے، اینٹی ایجنگ اور کاسمیٹک پروسیجرز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

رحمہ زمان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے نیلم منیر نے کہا کہ، خوبصورتی اوروقار عمر کے ساتھ آتے ہیں۔ آپ کو عمر بڑھنے، باریک لکیروں اور جھریوں کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اپنی قدرتی جلد میں خوبصورت نظر آتے ہیں۔ عمر آپ کی شخصیت میں نکھار ڈالتی ہے اور وقار میں اضافہ کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ خود ڈاکٹر ہیں؛ آپ اس کے بارے میں بہتر جانتی ہیں کہ بوٹوکس کروانے والے تمام چہرے ایک جیسے نظر آتے ہیں۔ کیا وہ ایک جیسے نہیں ہیں؟ میرے خیال میں فردکو اپنی شکل وصورت کے بارے میں پراعتماد ہونا چاہیے، لیکن اگر کسی کو یہ پروسیجر کروانا ہے، تو یہ اس کی اپنی پسند ہے۔

نیلم منیر کے عمر اور حسن کے بارے میں میچور خیالات کو مداح پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں اور سراہ رہے ہیں۔

Read Comments