Aaj Logo

شائع 31 دسمبر 2024 02:36pm

پشاور بی آر ٹی کی کامیابیاں: 2024 کا جائزہ

سال 2024 میں پشاور بی آر ٹی نے شہریوں کی سہولت کے لیے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

ٹرانس پشاور کی ترجمان صدف کامل کے مطابق، رواں سال شہریوں نے تقریباً 8 کروڑ 65 لاکھ مرتبہ بی آر ٹی کو سفر کے لیے استعمال کیا۔ روزانہ کی بنیاد پر مسافروں کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کر گئی، جن میں 30 فیصد خواتین شامل ہیں۔

نیشنل ہائی وے پر رحیم یار خان سے سکھر جانے والی مسافر بس الٹ گئی

اس سال 3 نئے روٹس کا آغاز کیا گیا، جن میں یونیورسٹی ایکسپریس سروس بھی شامل ہے۔ بس انڈسٹری ری سٹرکچرنگ پروگرام کو سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ ایوارڈز میں اعزازی تذکرہ ملا، اور بی آر ٹی کو کل 5 عالمی اعزازات حاصل ہوئے۔

اس دوران، تقریباً 2 لاکھ 40 ہزار زو کارڈز فروخت کیے گئے، جس سے مجموعی تعداد 19 لاکھ سے زائد ہو گئی۔ زو بائی سائیکل شیئرنگ سسٹم پر 2,130 نئی رجسٹریشنز ہوئیں، جن میں 17 خواتین شامل ہیں۔ اس سسٹم کو تقریباً 2 لاکھ 24 ہزار ٹرپس کے لیے استعمال کیا گیا۔

شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ہیلپ لائن اور سوشل میڈیا کے ذریعے 23 ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ شہر کی خوبصورتی کے لیے ہشتنگری، یونیورسٹی ٹاؤن، اور اسلامیہ کالج کی سہولت کے لیے 115 وہیل چیئرز فراہم کی گئیں۔ نیز، پی ڈی اے انڈرپاسز پر تزئین و آرائش کا کام کیا گیا، اور سٹیشنز پر خصوصی افراد کی سہولت کے لیے بھی وہیل چیئرز فراہم کی گئیں۔

پشاور بی آر ٹی کی یہ کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ نظام شہریوں کی روزمرہ کی زندگی میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Read Comments