Aaj Logo

شائع 31 دسمبر 2024 01:45pm

بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی انجری کا شکار

بھارت کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ سے قبل آسٹریلیا کے اہم فاسٹ بولر انجری کا شکار ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے اسٹار فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو چوتھے ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف ہوئی تھی، انہوں نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کے باوجود بولنگ کی۔

اب مچل اسٹارک کی بھارت کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں شرکت مشکوک بن گئی ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے بھارت اور آسٹریلیا کو کیا کرنا ہوگا؟

یاد رہے کہ اس وقت ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 سے برتری حاصل ہے جبکہ ایک ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا تھا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں شروع ہوگا۔

Read Comments