سجاول گھومنے آئے پولینڈ سے تعلق رکھنے والے سیاح جوڑے کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
پولیس کے مطابق وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کے نوٹس پر ٹھٹہ اور سجاول کے انچارچ ڈی آئی بی کو معطل کر دیا گیا ہے۔
سجاول میں بائی پاس کے مقام پر غیر ملکی سیاحوں سے رہزنی کی واردات کے معاملے کا وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ، وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار، وزیرِ ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ اور ڈی آئی جی حیدرآباد کے نوٹس لینے اور ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایات کے باوجود ڈاکوؤں کا پتہ نہیں لگایا جا سکا۔
ادھر واردات کے بعد پولینڈ کے متاثرہ سیاح جوڑے نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہم اپنی سائیکلوں پر سوار سجاول میں جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر لوگ آئے جنہوں نے گن پوائنٹ پر ہم سے فون چھین لیے اور ہماری تلاشی بھی لی۔
شیطانی پھونک مار کر اپنے شکار کی یادداشت مٹانے والی لٹیری گرفتار
سیاح نے کہا کہ مقامی افراد کی مدد سے پولیس کو اطلاع دی جس کے کچھ دیر بعد پولیس اور ایس ایس پی آ گئے، پولیس نے ہمیں سپورٹ کیا، رہائش دی اور دوسرے فون بھی دیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پولیس کی کارکردگی سے خوش ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ دنیا کی سیر پر نکلے ہوئے پولینڈ کے سائیکلسٹ جوڑے کو 29 دسمبر کو سجاول تا بدین بائی پاس پر ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے لوٹ لیا تھا۔