Aaj Logo

اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2024 07:55pm

روس اور یوکرین کے درمیان 300 سے زائد جنگی قیدیوں کا تبادلہ

ماسکو: روس اور یوکرین نے سال نو سے قبل متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں 300 سے زائد جنگی قیدیوں کا تبادلہ کیا ہے۔

فروری 2022 میں روس کی جانب سے یوکرین پر فوجی حملہ شروع کرنے کے بعد سے دونوں فریقوں نے سینکڑوں قیدی فوجیوں کا تبادلہ کیا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ “30 دسمبر کو مذاکراتی عمل کے نتیجے میں 150 روسی فوجیوں کو کیف حکومت کے زیر کنٹرول علاقے سے واپس بھیج دیا گیا جبکہ بدلے میں یوکرائنی فوج کے 150 جنگی قیدیوں کو حوالے کیا گیا۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ کیف کو معاہدے کے مطابق 189 افراد کو ریسیوکیا، جن میں فوجی، سرحدی محافظ اور روس کے زیر قبضہ شہر ماریوپول کے دو شہری شامل ہیں۔

زیلنسکی نے کہا کہ ہم سب کو روسی قید سے آزاد کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، یہ ہمارا مقصد ہے، ہم کسی کو نہیں بھولتے۔

یوکرین نے کہا کہ ماسکو نے تنازع کے آغاز کے بعد سے کیف کے ساتھ معاہدے میں کُل 3,956 افراد – فوجی اور عام شہریوں کو رہا کیا ہے۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ تازہ ترین تبادلہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے کیا گیا تھا۔

ماسکلکووا نے انہیں نئے سال کی مبارکباد دیتے صبر اور حوصلے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ویڈیو کے ساتھ ٹیلی گرام پیغام میں لکھا کہ بہت جلد ہمارے جوان اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو گلے لگائیں گے اور نئے سال کو اپنی آبائی سرزمین پر منائیں گے۔

Read Comments