ضلع کرم میں ہونے والے امن گرینڈ جرگے میں آج بھی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا، کوہاٹ میں ساڑھے 9 گھنٹے چلنے والا گرینڈ جرگہ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔
کمشنر کوہاٹ معتصم با اللہ کی قیادت میں گزشتہ کئی روز سے ضلع کرم میں پائیدار امن کی بحالی کے لیے کوہاٹ میں امن گرینڈ جرگہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں ایک فریق نے 2 روز کی مہلت بھی مانگی تاہم مشاورتی عمل کے لیے اور آج 2 دن کی مہلت ختم ہونے کے بعد دوبارہ امن گرینڈ جرگہ شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے ساڑھے نو گھنٹے جاری رہا۔
مگر معاہدے پر پھر بھی دستخط نہ ہو پائے اور بالاخر یہ گرینڈ جرگہ کل یعنی بروز بدھ دن 11 بجے تک کے لیے ملتوی ہوگیا، ایک فریق کے مطابق آج معاہدے پر دستخط ہو جانے تھے جو کہ نہ ہو پائے۔
قبل ازیں ضلع کرم میں امن و امان کی صورت حال معمول پر نہ آسکی۔ پاراچنار ٹل مین شاہراہ آج 85 ویں روز بھی ہر قسم آمد و رفت کے لیے بند ہے جبکہ اپر کرم کو سپلائی معطل ہے۔
راستوں کی بندش کے باعث اشیائے خوردونوش کا فقدان ہے اور شہری پریشان ہیں۔ کرم پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا آج بارویں روز بھی جاری ہے۔ مقامی رجسٹرڈ تنظیم سول سوسائٹی کے مطابق علاج و سہولیات نہ ملنے کے باعث 128 بچوں سمیت 200 جاں بحق ہوگئے ہیں۔
کراچی میں 13 مقامات پر دھرنے، شاہراہ فیصل کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
موبائل نیٹ ورک بند ہونے کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہے۔ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ، ہوٹلز، ریسٹورنٹس، کاروباری مراکز سمیت بینک اے ٹی ایمز بھی بند ہیں۔ چھٹیوں پرآئے ہوئے ہزاروں اوور سیز افراد کے ویزے اور ٹکٹ ایکسپائر ہوگئے ہیں۔
شہر میں مقامی سبزی آلو 500 روپے کلو، پیاز 380 جبکہ درجہ دوم کے ٹماٹر 450 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔ قیام امن کیلئے کمشنر کوہاٹ کے زیر نگرانی آج پھر ہو گا۔
قبائلی اضلاع میں آپریشن کی مخالفت پر خیبرپختونخوا حکومت اور اپوزیشن ایک ہوگئے
کرم پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا آج بارویں روز بھی جاری ہے۔ چار مقامات پر بھی دھرنا جاری ہے۔ مرکزی پیش امام پاراچنارکے مطابق مطالبات نہ ماننے تک دھرنا جاری رہے گا۔
دھرنا نہ صرف پاراچنار میں ہوگا بلکہ دیگر اضلاع میں بھی دھرنا جاری رہے گا۔ اگر ہم پر راستے بند ہے تو پھر سب پر راستے بند ہونگے،،جرگہ ذرائع کے مطابق 14 نکات پر مشتمل فیصلہ پر ایک فریق نے دستخط کر لیے ہیں۔