Aaj Logo

شائع 30 دسمبر 2024 09:12pm

پنجاب میں تعلیم کے شعبے میں بہتری کی بنیاد رکھ دی، مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 2024 میں تعلیم کے شعبے میں بہتری کی بنیاد رکھ دی ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران معاشی تعاون اور پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا، جبکہ پنجاب اور یو اے ای کے مابین ورکنگ گروپ کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مریم نواز نے یو اے ای کے سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے سازگار ماحول کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پنجاب زراعت، ٹیکنالوجی، گرین انرجی اور دیگر شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے۔

مریم نواز نے دیہی خواتین کو مفت گائے، بھینسیں دینے کا اعلان کردیا

مریم نواز نے کہا کہ شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے ہونہار اسکالر شپ، پہلا پبلک اسکول ری آرگنائزیشن، ہائر ایجوکیشن انٹرن شپ، چیف منسٹر اسکول نیوٹریشن ، ہر تحصیل میں گرلز کالجز کے لیے بسیں فراہم کرنا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ داخلوں کے لیے بیک ٹو اسکول کمپین، سرکاری اسکولوں میں نئے کلاس رومز، سائنس اورآئی ٹی لیبارٹریز کے قیام سمیت کئی بڑے انقلابی اقدامات کیے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم، کالجوں ، یونیورسٹیوں میں سولرائزڈ چارجنگ اسٹیشن، نئی یونیورسٹیاں، گرین اسکول پروگرام کا جلد آغازکیا جائے گا، طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس بھی دی جائیں گی۔

مریم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا؟ خبریں زور پکڑنے لگیں

مریم نواز نے مزید کہا کہ بچوں کی تعلیم کے لیے وسائل کی کمی نہیں آنے دی جائے گی، نظام تعلیم میں جدید دورکے تقاضوں کے مطابق بہتری لائی جائے گی۔

Read Comments