Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2024 06:33pm

کورین گلوکاروں سے ملنے کا جنون، اسکول کی تین لڑکیوں کے ’اغوا‘ کا ڈرامائی ڈرپ سین

کورین گلوکاروں سے ملنے کا جنون، مہاراشٹر کے اسکول کی تین لڑکیوں کے ’اغوا‘ کا ڈرامائی ڈرپ سین ہوگیا۔بھارت کے صوبے مہاراشٹر میں 3 نو عمر لڑکیوں نے جنوبی کوریا کے بینڈ بی ٹی ایس سے ملنے کیلئے اپنا ہی اغوا کا منصوبہ بنایا، پولیس نےبتایا کہ لڑکیاں پونے جاکر پیسے کمانا چاہتی تھیں تا کہ جنوبی کوریا جاکر اپنے پسندیدہ بینڈ بی ٹی ایس کے ممبران سے مل سکیں اس لئے لڑکیوں نے یہ ڈرامہ رچایا۔

پولیس کے مطابق لڑکیوں کی عمریں 11 سے سے 13 سال کے درمیان ہیں، جنہیں پولیس نے پونے جاتے ہوئے بس سے بازیاب کرلیا۔

بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک نے بی ٹی ایس سمیت سب کو پیچھے چھوڑدیا

کورین پاپ بینڈ کے کنسرٹ میں 30 افراد بے ہوش

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ جنوبی کورین بینڈ کا کنسرٹ

پولیس کے مطابق ’’ایک لڑکی کی عمر 11 سال جبکہ دیگر دو لڑکیوں کی عمریں 13 سال ہیں جبکہ ان تینوں کا تعلق مہاراشٹر کے ضلع عثمان آباد سے ہے۔

انہوں نے جنوبی کوریا تک جانے کیلئے پیسے جمع کرنے کیلئے پونے مہاراشٹر جانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ 27 دسمبر کو پولیس کو عثمان آباد، مہاراشٹر سے ایک کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے دعویٰ کیا تھا کہ امرگا تعلقہ میں سے تین لڑکیوں کو اسکول کی وین میں زبردستی لے جایا جارہا ہے۔

تفتیش کے بعد پولیس کو معلوم ہوا کہ یہ فون نمبر ایک خاتون کے نام پر درج ہے جو امرگا سے پونے تک ایک سرکاری بس میں سفر کر رہی تھیں۔

پولیس نے اس بس کو اس وقت ٹریک کیا جب وہ سولاپور کے موہول سے گزر رہی تھی۔ بس میں تین لڑکیاں تھیں اور یہ لڑکیاں بس میں سوار خاتون اور مقامی پولیس کی مد د سے بس میں سفر کر رہی تھیں۔

بعد ازیں مزید تفتیش کیلئے تینوں لڑکیوں کو موہول کے پولیس اسٹیشن لایا گیا۔ موہول پولیس اسٹیشن میں امرگا پولیس ٹیم اور نابالغ لڑکیوں کے والدین بھی پہنچے تھے۔ کہ انہوں نے بی ٹی ایس کے ممبران سے ملنے کیلئے جنوبی کوریا جانے کیلئے پیسے جمع کرنے کیلئے پونے جاکر اور وہاں کام کر کے پیسے کمانے کا منصوبہ بنایا تھا۔

یادرہے کہ بی ٹی ایس جنوبی کوریا کامشہور بینڈ ہے جس کی بنیاد 2010 میں رکھی گئی تھی۔ اس بینڈ کے ممبران میں جنگ کوک، وی، جنگ، سوگا، جے ہوپ، آر ایم اور جیمن شامل ہیں۔

دنیا بھر میں اس بینڈ کے 75 ملین سے زائد فولورز ہیں جن میں جین زی سب سے زیادہ ہیں۔ جین زی کے افراد اس بینڈ کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔

Read Comments