Aaj Logo

شائع 30 دسمبر 2024 05:17pm

خیبرپختونخوا پولیس نے سال 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

خیبر پختونخوا کے محکمہ پولیس نے سال 2024 کی اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

پولیس کے مطابق رواں سال فتنہ الخوارج کے 270 دہشت گرد مارے گئے، 802 گرفتار کئے گئے، دہشت گردی کے کیسوں میں ملوث ملزمان کی سزاؤں کی شرح 38 فیصد رہی۔

خیبر پختونخوا میں رواں سال بھتہ خوری میں ملوث 132 ملزمان اور 13 اغوا کاروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ مختلف جرائم کی 2 لاکھ 18 ہزار سے زائد ایف آئی آر درج کی گئیں۔

خیبر پختونخوا حکومت کا پولیس ترمیمی بل 2024 پر یوٹرن، نیا بل منظور

نیشنل ایکشن پلان کے تحت 12ہزار601 سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کئے گئے، 67 ہزار 938 مشتبہ افراد گرفتار کیا گیا، صوبے بھر میں 19 ہزار481 اشتہاریوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق صوبے بھر میں کارروائیوں کے دوران 7 خودکش جیکٹس، 160 ہینڈ گرنینڈز، 6 راکٹ لانچر، 6 ہزار700 شاٹ گن، 50 ہزار پشتول اور 5 لاکھ سے زائد کارتوس برآمد کئے گئے۔

شانگلہ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمی

رواں سال خیبر پختونخوا پولیس کے 149 سپاہی شہید، 232 زخمی ہوئے ہیں جبکہ انسداد منشیات اور دیگر کارروائیوں میں 28 ہزار کلوگرام سے زائد مختلف قسم کی منشیات برآمد کی گئی۔

Read Comments