Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2024 04:21pm

آشا بھوسلے کی ’توبہ توبہ‘ پرفارمنس نے مداحوں کو حیران کردیا

بالی ووڈ کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے نے اپنے کانسرٹ میں کرن اوجلا کے مقبول گانے ’توبہ توبہ‘ پر اپنے سحر انگیز انداز سے اسٹیج کو آگ لگا دی۔ اپنی آواز اورمنفرد اسٹائل میں پیش کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

فلم ’’بیڈ نیوز‘‘ کا گانا ’’توبہ توبہ‘‘ کرن اوجلا کی آواز میں فلم میں وکی کوشل پر فلمایا گیا تھا۔ آشا بھوسلے نے یہ گانا گاتے ہوئے وکی کوشل کے مشہور ڈانس اسٹیپس بھی گانے کے ساتھ پرفارم کیے، جس سے شرکا کافی محظوظ ہوئے۔

سلمان خان کا اننت امبانی کے ہمراہ جام نگر مال کا دورہ، ہجوم کو خوش قسمت کہہ ڈالا

’’توبہ توبہ‘‘ گاتے ہوئے لیجنڈری اور زندہ دل گلوکارہ کی پرفارمنس انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہی ہے۔

گلوکار کرن اوجلا نے بھی آشا بھوسلے کی پرفارمنس پر اپناردعمل دیا ہے انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’آشا بھوسلے موسیقی کی زندہ دیوی نے توبہ توبہ گایا… ایک ایسا گانا جسے ایک گاؤں کے چھوٹے سے بچے نے لکھا، جس کا موسیقی کا کوئی بیک گراؤنڈ نہیں تھا اور نہ ہی ساز بجانے کا علم۔‘’

بھارتی اداکار نے 55 کلو وزن کیسے کم کیا؟ راز سے پردہ اٹھا دیا

انہوں نے مزید لکھا کہ ’’یہ گانا نہ صرف مداحوں بلکہ موسیقی کے فنکاروں میں بھی بے پناہ مقبول ہوا، لیکن یہ لمحہ واقعی ایک تاریخی موقع ہے، جسے میں کبھی نہیں بھول سکوں گا۔ میں بے حد شکر گزار ہوں اور یہ لمحہ مجھے مزید ایسی دھنیں تخلیق کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔‘‘

Read Comments