توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے لئے گئے 108 تحائف کی فہرست عدالت میں جمع کرا دی گئی۔
پیر کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی، ایف آئی اے کے سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔
اس دوران بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا اور فیصل چوہدری بھی سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش ہوئے۔
عطاء تارڑ نے خیبرپختونخوا کی معیشت پر بات کرکے بڑے بڑے معیشت دانوں کی ہنسی نکال دی، بیرسٹر سیف
دوران سماعت ایف آئی اے کے تیسرے گواہ آفیسر کیبنٹ ڈویژن بنیامین نے بیان ریکارڈ کرایا اور بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے گواہ پر جزوی جرح کی، جو آئندہ سماعت پر مکمل کی جائے گی۔
اسی طرح آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر بھی گواہ پر جرح کریں گے۔
گواہ نے پرائیویٹ اپریزر کا قانونی طریقہ کار بھی عدالت پیش کر دیا۔
پی ٹی آئی کی ڈیڈ لائن سے قبل معاملات طے پا جائیں گے، عرفان صدیقی
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے لئے گئے 108 تحائف کی فہرست جمع کرائی گئی۔
توشہ خانہ کے اندراج تحائف رجسٹر کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔
مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے دستخط کے بعد جے یو آئی (ف) کا ردعمل سامنے آگیا
بعدازاں عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت دو جنوری تک ملتوی کردی۔