Aaj Logo

شائع 30 دسمبر 2024 12:38pm

ایتھوپیا میں ہولناک ٹرک حادثے میں شادی میں شرکت کیلئے جانے والے 71 افراد ہلاک

ادیس ابابا: افریقی ملک ایتھوپیا میں لوگوں سے بھرا ٹرک دریا میں جا گرا جس کے نتیجے میں 71 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایتھوپیا میں راستے پر چلتا ٹرک اچانک بے قابو ہوکر دریا میں جاگرا جس کے باعث 71 افراد زندگی سے محروم ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق خوفناک حادثہ ایتھوپیا کے مشرقی زون بونا زوریا وردا کے گیلانہ پل پر پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو بونا جرنل اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

طیارہ حادثے کے بعد جنوبی کوریا میں مزید دو طیارے تباہی سے بال بال بچ گئے

ایتھوپیا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق بس میں سوار مسافرشادی میں شرکت کے لیے جا رہے تھے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں 68 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔

بھارت میں خوفناک حادثہ، 6 افراد ہلاک 45 زخمی

افریقہ کے دوسرے سب سے زیادہ آبادی والے ملک ایتھوپیا میں سڑک حادثات معمول ہیں، جہاں سڑکوں کی دیکھ بھال اکثر ناقص طرز کی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ 2018 میں ایتھوپیا کے پہاڑی شمال میں ایک بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 38 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن میں زیادہ تر طالب علم شامل تھے۔

Read Comments