Aaj Logo

شائع 30 دسمبر 2024 12:11pm

سرکاری ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے بجلی 63 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے، سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی سی پی اے) نے نیپرا سے قیمت میں کمی کی درخواست کردی ہے۔

سی سی پی اے کی جانب سے قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ماہ نومبر کیلئے مانگی گئی۔

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق کل سماعت کرے گا۔

بجلی جلد سستی ہوگی، وزیر خزانہ نے خوشخبری سنا دی

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 7 ارب 71 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداواری لاگت 55 ارب 76 کروڑ روپے رہی۔

درخواست کے مطابق گزشتہ ماہ بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 7 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی۔

Read Comments