پاکستان میں یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں دو روپے کمی لیکن ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے سے زائد اضافے کا امکان ہے۔
بین الاقوامی منڈی میں طلب اور رسد کا کوئی مسئلہ نہیں، تاہم مشرق وسطیٰ اور شام کی صورتحال سے متعلق نئی امریکی قیادت کی غیریقینی پالیسیوں کے پیش نظر خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافے کا رجحان ہے، جس کے باعث پاکستان میں یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر کمی کی توقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گیس سپلائی کا اہم معاہدہ طے پاگیا
صنعتی ذرائع کے مطابق پیٹرولیم پر پریمیم 8.69 ڈالر فی بیرل لگتا ہے، تاہم، اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمت 250 روپے 20 پیسے فی لیٹر رہ سکتی ہے جبکہ 3.62 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی قیمت 259 روپے فی لیٹر رہنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی نئی قیمت کا تخمینہ 3 روپے 30 پیسے مقرر کیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3.03 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 151.97 روپے فی لیٹر ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
حکومتی دعوؤں کے برعکس مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرار
مٹی کے تیل کی قیمت میں 0.05 روپے فی لیٹر کا معمولی اضافہ ہوکر 161.71 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔