Aaj Logo

شائع 30 دسمبر 2024 11:06am

ترکی کے ڈرون نے سپر سانک میزائل مار گرایا، بھارت میں تشویش کی لہر کیوں؟

ترکیہ کے ڈرون نے سپر سانک میزائل تباہ کر دیے جس نے بھارت کی نیندیں اڑا کر رکھ دیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ نے ٹی وی گائیڈڈ سسٹم والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو دشمن کو درست طریقے سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس کامیابی نے ترکیہ کو ڈرون ٹیکنالوجی میں سرفہرست ممالک میں شامل کر دیا ہے۔

تاہم یہ بھارت کے لیے تشویشناک ہے، کیونکہ پاکستان نے بھی ترکیہ سے ایسے ہی ڈرون خریدے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔

بلغاریہ ملٹری فورس کی رپورٹ کے مطابق اکینچی ڈرون جدید جنگ میں ’گیم چینجر‘ ہے۔ تیز رفتار اور درست ترک میزائلوں سے لیس یہ فوجیوں کی جان کو خطرے میں ڈالے بغیر اہداف پر حملہ کر سکتا ہے۔ حالیہ تجربے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈرون جدید ہتھیار لے جا سکتا ہے جس سے یہ ایک طاقتور ٹول سمجھا جا رہا ہے۔ ترکیہ دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے اکینچی ڈرون میں ہائپرسونک میزائلوں کو ضم کیا ہے۔

ترکیہ کا اسرائیلی ’آئرن ڈوم‘ کے مقابلے اپنا دفاعی نظام ’اسٹیل ڈوم‘ بنانے کا فیصلہ

رپورٹ میں کہا گیا کہ ترکیہ نے اکینچی ڈرون سے ایک اور میزائل TRG-122 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ میزائل 55 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتا ہے اور TRG-230 میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد اس ڈرون سے تجربہ کیا جانے والا دوسرا سپرسونک میزائل ہے۔

یہ تجربہ ترکیہ کے لیے خاص کیوں ہے؟

ترک کمپنی بیرکتر کے تیارکردہ اکینچی ڈرون ایک ہائی ٹیک فلائنگ مشین ہے جو اونچی اڑان بھر سکتا ہے اور مختلف کام انجام دے سکتا ہے، جیسے کہ معلومات اکٹھا کر سکتا ہے، علاقوں پر نظر رکھ سکتا ہے، اور جدید ہتھیاروں سے درست حملے کر سکتا ہے۔ ڈرون میں ایک سمارٹ سسٹم نصب ہے جو اسے خراب موسم میں بھی اڑنے، ٹیک آف کرنے اور خود لینڈ کرنے میں مدد دے گا۔

اسرائیل کا شام پر نیوکلئیر حملہ؟ پورا پہاڑ دھول بن کر ہوا میں غائب

اکینچی ڈرون دو مضبوط ٹربوپروپ انجنوں سے چلتا ہے۔ اختیارات میں سے ایک پراٹ اینڈ وٹنی کینیڈا کا بنایا ہوا انجن ہے۔ یہ انجن ڈرون کو 40,000 فٹ کی بلندی تک پرواز کرنے اور 24 گھنٹے تک ہوا میں رہنے دیتے ہیں۔

Read Comments