صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ دہرتی کے عظیم بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر حاضری دے کر فاتح خوانی کی۔
صدر پاکستان آصف زرداری نے مزار لعل شہباز قلندرؒ پر ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں جبکہ انہوں نے مزار پر قرآن پاک کی تلاوت بھی کی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاھ، صوبائی وزرا علی حسن زرداری، ریاض حسین شاہ شیرازی اور ملک اسد سکندر بھی صدر آصف زرداری کے ہمراہ موجود تھے۔
وزیر اوقاف سندھ ریاض شاہ شیرازی نے مزار لعل شہباز قلندرؒ آمد پر صدر مملکت کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا، صدر مملکت کو لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔
صدر مملکت نے کہا کہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا مزار پیار، محبت اور امن کا درس دیتا ہے، مزار لعل شہباز قلندرؒ پر حاضری دے کر دلی سکون ملتا ہے۔