Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2024 06:38pm

سویڈن کو جنگ کی صورت میں لاشوں کو دفنانے کیلئے قبرستان کی تلاش

سویڈن کے نیٹو میں شمولیت کے فیصلے کے بعد روس کے ساتھ جاری کشیدگی کے پیش نظرچرچ آف سویڈن کی سفارش پر فلاحی انجمنوں نے قبرستان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سویڈن میں تدفین کی فلاحی تنظیم گوٹبرگ تدفین ایسوسی ایشن نے جنگ کی صورت میں تدفین کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے قبرستان کیلئے جگہ کی تلاش شروع کردی ہے تاکہ جنگ کی صورت میں ہلاک شدگان کی تدفین فوری طور پر انجام دی جا سکے۔

عالمی جنگ کا خطرہ کئی گنا ہوگیا، پولینڈ کا انتباہ

خبر رساں ادارے ’ایسو سی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق یہ تلاش چرچ آف سویڈن کے قومی سیکرٹریٹ کی سفارشات پر کی جا رہی ہے۔ جو سویڈش سول کنٹیجنسیز ایجنسی اور سویڈش مسلح افواج کے مابین جاری بحران کی تیاری کا عکاس ہے، سویڈن کا نیٹو میں شامل ہونے کا فیصلہ اور بحیرہ بالٹک کے علاقے میں روس کے ساتھ تناؤ کے سبب کیا گیا ہے۔

گوٹبرگ تدفین ایسوسی ایشن اس وقت کم از کم 10 ایکڑ اراضی کے حصول کے چیلنج کو نیویگیٹ کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ جنگ کی صورت میں تقریباً 30 مرنے والوں کی فوری تدفین کر سکے۔ یہ مزید 15 ایکڑزمین کے علاوہ ہے جو گوٹبرگ میں قبرستانوں کی تعمیر کے لیے درکار ہے۔

’تیسری جنگ عظیم شروع ہوچکی‘

تدفین کرنے والے فلاحی اداروں نے مقامی میونسلپلٹی کو مطلوبہ مقصد کیلئے بڑے پیمانے پر قبرستان بنانےکیلئے موزوں ایک وسیع علاقے کی نشاندہی کی ہے، لیکن ایک طویل منظوری اور تعمیراتی عمل کا مطلب ہے کہ اسے مکمل ہونے میں تقریباً 10 سال لگ سکتے ہیں، جو غیر یقینی صورتحال میں مزید مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ سویڈن 19 ویں صدی کے اوائل سے غیر جانبداری کی پالیسی پر عمل پیرا رہا، بشمول دوسری جنگ عظیم کے دوران لیکن 2022ء میں رائے عامہ میں اس وقت تیزی سے تبدیلی آئی جب روس نے یوکرین پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں سویڈن اور فن لینڈ نے بحیرہ بالٹک کے پار اپنے نئے جارح روسی پڑوسی کی طرف سے خطرے کے بارے میں تشویش کے باعث ٹرانس اٹلانٹک اتحاد میں شامل ہونے کی درخواست کی۔

Read Comments