Aaj Logo

شائع 29 دسمبر 2024 02:55pm

آئس کریم بریانی بنانے والی خواتین نے صارفین کو خون کے آنسو رُلا دیا

فوڈ فیوژن کے نام پر مختلف کھانوں کا تجربہ کرنے والی خواتین نے ’بریانی آئس کریم‘ کی ریسیپی بنا کر صارفین کو خون کے آنسو رلا دیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے کہا کہ بریانی کے ساتھ ایسا کرنا اس کھانے کی توہین ہے۔

آئس کریم عالمی سطح پر پسند کی جانے والی چیز ہے جس کا اپنا منفرد ذائقہ ہوتا ہے دوسری طرف بریانی ایک لذیذ غذا ہے جو اپنے بھرپور مسالوں اور خوشبودار کشش کی وجہ سے پاکستان سمیت بھارت میں بے حد پسند کی جاتی ہے۔

سبزی خور بھارتیوں نے ’گل داؤدی‘ کو بھی نہ بخشا، پکوڑے تل دئے

یہ غیر معمولی ڈش ممبئی میں مقیم انسٹاگرام مواد کی تخلیق کار حنا کوثر راد کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔ حنا جو ایک بیکنگ اکیڈمی چلاتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں تجرباتی ڈش کی نمائش کی۔ خاتون نے اکیڈمی میں اپنا 7 روزہ بیکنگ کورس مکمل کرنے کی خوشی میں آئس کریم بریانی بنائی۔

ویڈیو بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر متعدد صارفین نے بریانی آئس کریم بنانے پر خاتون کا تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ خلائی مخلوق دنیا کر چکر نہیں لگاتی۔

ایک اور انوکھی ڈش ایجاد، بھارت میں آئسکریم کے پکوڑے فروخت ہونے لگے

دوسرے نے لکھا کہ بریانی اندر ہی اندر بہت رو رہی ہوگی۔

تیسرے صارف نے لکھا کہ بریانی کو کوئی ایسا کیوں کرے گا؟ یہ فیوژن نہیں ہے؛ یہ افراتفری ہے۔

ایک اور صارف نے خاتون کے مواد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہمارے لوگو کے پاس اچھے کانٹینٹ آئیڈیاز ختم ہوچکے ہیں؟

Read Comments