صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ سکھر میں عالمی معیار کا اسپتال بنانے پر ڈاکٹر عاصم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے سکھر میں ڈاکٹر ضیاالدین اسپتال یونیورسٹی کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو جس قیمت کی درخواست کی انہوں نے اس سے سستی قیمت میں ہمیں زمین دی۔
صدر پاکستان نے کہا کہ سکھر میں عالمی معیار کا اسپتال بنایا گیا ، ڈاکٹرعاصم حسین کے خاندان کی صحت کے شعبے میں شاندار خدمات ہیں، یہاں یونیورسٹی بنانے کا خرچ سندھ حکومت اٹھائے گی۔
مشکلات میرے لیے نئی بات نہیں، عوام گھبرائیں نہیں سب دیکھ لوں گا، آصف زرداری
آصف علی زرداری نے کہا کہ حیدرآباد میں اسپتال کی تعمیر کے لئے ذاتی زمین وقف کی ہے، وہاں بھی ان سے اسپتال بنوائیں گے، سکھر کی خدمت ایسے کریں گے جیسے باقی شہروں کی کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روہڑی کینال کو پختہ کیا جارہا ہے، سالانہ بنیادوں پر 15 ارب روپے روہڑی پر خرچ ہوں گے، جو کاربن کریڈٹ سے آئے ہیں، ان پیسوں کو اس لئے لگایا جارہا ہے تاکہ سارا پانی یہاں سے پکا ہوکر نکلے۔
آصف زرداری پر قتل کی سازش کا کیس: شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کو ہدایت کی ہے کہ بلوچستان میں جدید اسپتال بنائیں، ہم تمام دوستوں کوتنبیہ کرتے ہیں کہ غریب عوام کی بھرپور خدمت کریں۔