صدر سپریم کورٹ بار نے 26 ترمیم کے خلاف آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کے جاری بیان کی تردید کردی۔
جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی کو برقرار رکھا ہے، 26 ویں آئینی ترمیم نے اختیارات کی منصفانہ تقسیم اور اداروں کی حدود و قیود کو مضبوط کیا، بھر پور حمایت کرتے ہیں۔
سقوط ڈھاکہ: دیر نہیں ہوئی، حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کی گذارشات پرعملدرآمد ممکن ہے، سپریم کورٹ بار
اعلامیہ کے مطابق ہم آئینی بنچ کی تشکیل، جوڈیشل کمیشن کے آخری اجلاس کی کارروائی کی مکمل توثیق کرتے ہیں، رولز 1989 کے مطابق صدر سپریم بار ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر کام کرتا ہے۔
وزیرِاعظم کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر رﺅف عطا کو مبارکباد
اعلامیہ میں کہا گیا کہ کسی بھی تحریک کو شروع کرنے کا اختیار منتخب نمائندوں کے پاس ہے، سابق صدور کی عزت کرتے ہیں، تاہم ان کی غلط فہمیوں کو نظر انداز نہیں کرسکتے، اگر کوئی تشویش ہو تو سپریم کورٹ بار یا پاکستان بار کونسل موجود ہیں۔