بالی وڈ اسٹار سلمان خان اور میکا سنگھ کے درمیان گہری وابستگی رہی ہےاور گلوکار نے سپر اسٹار کے لیے کئی مشہور گانے گائے ہیں۔
حال ہی میں میکا سنگھ نے سلمان خان سے جڑا ایک واقعہ شیئر کیا جب سلمان خان نے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنے گانے کے بول میں ”کترینہ“ کا لفظ بدل کر ”جیکولینا“ کر دیں، جس پر گلوکار نے ایسا ہی کیا۔
ہنی سنگھ نے ’ڈیٹنگ‘ کیلئے اپنی خفیہ تکنیک بتا دی
ایک انٹرویو میں جب میکا سنگھ سے سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے ایک پرانی بات کے بارے میں پوچھا گیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ انہوں نے 2011 کی فلم’ لوٹ’ کے گانے ”ساری دنیا میرے اس پہ“ کے بول میں تبدیلی کی تھی، جس میں سنیل شیٹی، گووندا، اور جاوید جعفری شامل تھے۔
میکا سنگھ نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ سلمان خان نے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ ”کترینہ“ کا لفظ ”جیکولینا“ سے بدل دیں اور انہوں نے یہ تبدیلی کر دی۔ تاہم انہوں نے اس کا برا نہیں منایا۔ اس وقت انہوں نے ان کےلیے کوئی گانے نہیں گائے تھے بلکہ ان کے درمیان تعلق اس کے بعد شروع ہوا۔
آسٹرین ماڈل نے 50 ہزار پاؤنڈ صرف ہونٹوں کی سرجری پر لگا دیے
بالی ووڈ گلوکار نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جان بوجھ کر گانے میں ”کترینہ“ کا لفظ استعمال نہیں کیا تھا، بلکہ ان کا انداز یہ ہے کہ وہ فلم کی ضروریات کے مطابق گانا تیار کرتے ہیں، چنانچہ اس گانے میں کردار کے مطابق مختلف نام استعمال کیے گئے تھے۔
میکا نے مزید بتایا کہ گانے کے بول میں ”کترینہ“ کا لفظ ”جیکولینا“ سے بدل دیا گیا تھا، اگرچہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ سلمان خان نے یہ تبدیلی کیوں تجویز کی۔
سلمان خان اور میکا سنگھ کے درمیان ایک مضبوط پیشہ ورانہ تعلق ہے، جو ان کی حقیقی زندگی میں بھی نظر آتا ہے۔ میکا سنگھ اب تک سلمان خان کی فلموں کے لیے کئی مشہور گانے گا چکے ہیں۔