کوکونٹ ملک دنیا بھر کے بہت سے کھانوں میں ایک مقبول جزو ہے۔ یہ نہ صرف پکوانوں میں ایک بھرپور، کریمی ذائقہ شامل کرتا ہے، بلکہ صحت کے مختلف فوائد کا حامل بھی ہے۔
کوکونٹ ملک کے اندر ضروری غذائیت جیسے وٹامنز سی اور ای پائے جاتے ہیں، جو بالوں کی صحتمندانہ نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
صحت بخش انجیر بادام ملک شیک ریسیپی
اپنے بالوں کو مضبوط اور گھنا کرنے کے لیے کوکونٹ ملک سے اپنے سر کی کھوپڑی میں مساج کریں تویہ بالوں کے فولیسلز میں خون کی روانی کو بہتربنانے میں مد دے گا۔
کوکونٹ ملک کو پورے بالوں میں اچھی طرح سے لگائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوکونٹ ملک سے بالوں کا ہرتار اچھی طرح کور ہوگیا ہواور اسے جڑوں سے سروں تک غذائیت پہنچ رہی ہے۔
کیا جم جانا واقعی قد کو روکتا ہے، جانیے قد کیوں نہیں بڑھتا ہے؟
اب اس کوکونٹ ملک کو 30 سے ایک گھنٹے تک کے لیے چھوڑ دیں۔ تاکہ غذائیت گہرائی تک جا پہنچے اور بال ہائیڈریٹ ہو سکیں۔
اضافی فائدہ حاصل کرنے کے لیے بالوں میں نمی اور غذائیت کے لیے کوکونٹ ملک میں ایک چمچ شہد یا زیتون کا تیل شامل کرلیں۔