جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ آذربائیجان مسافر طیارے کی تباہی سے قبل کلمہ پڑھنے والا مسافر معجزانہ طور زندہ بچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق قازقستان میں گر کر تباہ ہونے والے آذربائیجان کی پرواز میں سوار مسافر کو اللہ نے بچا لیا، حادثے میں انھیں چہرے پر صرف معمولی خراش ہی آئیں۔
سوشل میڈیا پرمعجزانہ طور پر بچ جانے والے مسافر کی ویڈیوز بہت وائرل ہوئیں، ایک ویڈیو میں وہ تباہی سے قبل کلمہ پڑھتے نظر آئے اور انھوں نے ویڈیو بنا کر اپنی بیوی کو بھیجی، دوسری ویڈیو میں وہ طیارہ گرنے کے بعد کے مناظر دکھا رہے ہیں۔
قازقستان میں گرنے والا مسافر طیارہ روسی میزائل کا نشانہ بنا، رپورٹ
مسافر نے پرواز کے دوران طیارہ گرنے سے کچھ دیر پہلے اپنی بیوی کے لیے آخری پیغام کے طور پر ایک ویڈیو ریکارڈ کی تھی، ویڈیو میں انھیں کلمہ شہادت کا ورد کرتے اور تکبیریں پڑھتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
مسافر طیارہ روسی میزائل دفاعی نظام کے باعث تباہ ہوا، آذربائیجان کے حکام کی تصدیق
واضح رہے کہ دو روز قبل آذربائیجان ایئرلائن کا طیارہ دارالحکومت باکو سے روس کے شہر گروزنی جارہا تھا کہ قازقستان کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، اس حادثے میں طیارے میں سوار 67 مسافروں بشمول عملے کے ارکان میں سے 38 جاں بحق ہوگئے تھے۔