Aaj Logo

شائع 28 دسمبر 2024 10:22am

باسی روٹی تمام عمر کے افراد کیلئے بہترین ناشتہ کیوں ہے؟

باسی روٹی غذائیت سے بھرپور اورزود ہضم ناشتا ہے جو ایشیائی گھرانوں میں صدیوں سے مقبول ہے۔ اس میں موجود خمیر ہاضمےمیں مدد کرتا ہے اور پروبائیوٹک فوائد پیش کرتا ہے۔

باسی روٹی ہماری ثقافتی اور غذائیت سے بھرپور خوراک ہے۔ بظاہر سادہ سے نام میں صحت اور غذائیت کا بھرپور خزانہ چھپا ہواہے۔ جسے ہمارے معاشرے میں کئی نسلوں سے پسند کیا جاتا رہا ہے۔ ”باسی“ ہندی میں ایک اصطلاح ہے جس کا مطلب ہے بچا ہوا، اور باسی روٹی سے مراد بچی ہوئی روٹی ہے۔

رائتے کا مزہ دوبالا کرنے کے چار زبردست اور آسان طریقے

بہت سے لوگوں کے لیےیہ صرف بچا ہوا کھانا ہو سکتا ہے، لیکن باسی روٹی اصل میں غذائی اجزاء کا ایک پاور ہاؤس ہے۔ لہذا، یہ ہر عمر کے گروپ کے لیے ناشتے کا بہترین انتخاب ہے۔ مگر کیسے؟

روٹی گندم کے آٹے پر مبنی ڈش ہے، اور کاربوہائیڈریٹس، فائبر اور پروٹین سے بھرپور دن کا یہ پہلا کھانا ایک دیرپا توانائی دیتا ہے۔ روٹی میں موجود کاربوہائیڈریٹ کی وجہ سے یہ خون میں شکر کی سطح میں تیزی سے اضافہ کئے بغیرآہستہ آہستہ ہضم ہوتی ہے اور صبح کے اوقات میں مناسب توانائی جسم کو مہیا کرتی ہے۔ اس کے علاوہ گندم میں اہم غذائی اجزا جیسے وٹامن بی، آئرن، میگنیشیم اور زنک میٹابولزم کو سپورٹ کرنے اور مجموعی صحت میں کلیدی کردار اد کرتے ہیں۔

صحت بخش انجیر بادام ملک شیک ریسیپی

بچوں، بوڑھوں، یا حساسیت رکھنے والے کسی بھی شخص کے لیےباسی روٹی ناشتے کا ایک بہترین آپشن ہے۔ کیونکہ تازہ روٹی کے مقابلے میں اسے ہضم کرنا آسان ہے۔

رات بھررکھے رہنے سے روٹی نرم ہوجاتی ہے جب اسے دہی یا دودھ کے ساتھ ملایا جائے تو یہ سکون فراہم کرتی ہے۔باسی روٹی کے خمیر میں بھی پروبائیٹ ہوتا ہے جو آنتوں کی صحت اور بہتری میں مددگار ہےاور کھانے سے غذائی اجزاء کو جذب کرنے کی جسم کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے۔

باسی روٹی کو مختلف عمر کے گروپوں کے ذائقہ کی ترجیحات اور مختلف غذائی ضروریات کے مطابق متعدد طریقوں سے ڈھالا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، اسے ٹھنڈک کے لیے دہی کے ساتھ کھایا جا سکتا ہے جو خاص طور پر گرم آب و ہوا میں بہت اچھا ہے۔ بچے چینی یا گڑ کے امتزاج سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ جبکہ بڑی عمر کے لوگ اچار کے ساتھ اسے پسند کر سکتے ہیں۔

پیاز، ٹماٹر، یا پتوں والی سبزیاں سے باسی روٹی کامکسچر بنالیا جائے تو یہ نہ صرف ذائقہ کو بڑھاتا ہے بلکہ غذائی اجزاء کی افادیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ خواہ نمکین ہو یا میٹھا باسی روٹی ہر ایک کے ساتھ مزہ دیتی ہے۔

جب باسی روٹی کو دہی، دودھ یا سبزی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے یہ جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد کرتا ہے، خاص طور پر خشک موسم میں دوپہر کے کھانے سے پہلے غیر صحت بخش اسنیکنگ کی اشتہا کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔

وزن کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرنے والوں کے لیے، یہ خاص طور پر متاثر کن ہے جو ایک متوازن اور پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رہنے کا احساس دینے والا کھانا فراہم کرتا ہے۔

Read Comments