Aaj Logo

شائع 28 دسمبر 2024 10:16am

آسٹرین ماڈل نے 50 ہزار پاؤنڈ صرف ہونٹوں کی سرجری پر لگا دیے

آسٹریا سے تعلق رکھنے والی ایک ماڈل پر کاسمیٹک کا بھوت سوار ہے جنہوں نے اپنے ہونٹوں کو پھلانے اور خوبصورتی بڑھانے کے لیے 50 ہزار پاؤنڈ کی رقم خرچ کردی۔

مگر سوشل میڈیا صارفین کو آسٹرین ماڈل کا یہ لُک بالکل پسند نہ آیا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

30 سالہ ماڈل جنہیں سوشل میڈیا پر ’فیٹش باربی‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، اپنی مبالغہ آرائی اور انتہائی مصنوعی شکل کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ماڈل نے اپنی اشتعال انگیز پوسٹس کے باعث آن لائن توجہ حاصل کی۔ وہ 18 سال کی عمر سے بوٹوکس اور فلرز حاصل کرنے سے متعلق بات کرتی رہی ہیں۔

پلاسٹک سرجری کا جادو: لاکھوں ڈالرز میں تبدیلی، سب حیران!

ویڈیو شئیرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ماڈل نے اپننا تجربہ شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ بوٹوکس کروانے کے بعد ان کے دوست اور اہلخانہ انتہائی پریشان ہوگئے ہیں۔ خاتون کے مطابق وہ ایک گڑیا کی طرح نظر آنا چاہتی ہے، بڑے بالوں، مکمل ہونٹوں اور کامل ناخنوں کے ساتھ۔ وہ خود کو مضبوط اور پر اعتماد محسوس کرتی ہے، حالانکہ بہت سے لوگ ان کے اس حلیے پر تنقید کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فیٹش باربی نامی ماڈل نے بوٹوکس اور فلرز پر 32,000 پاؤنڈ سے 53 ہزار پاؤنڈ (پاکستانی 18 کروڑ 8 لاکھ سے زائد) کے درمیان خرچ کیا۔ وہ ہر 3 سے 4 ماہ بعد ہونٹوں کو پھلوانے جاتی ہیں۔

نئی پہچان کی تلاش: کورین گلوکار کی سرجری کا حیرت انگیز سفر

کچھ لوگوں کو ”فیٹش باربی“ کی بولڈ شکل پسند ہے، لیکن متعدد افراد ان پر سخت تنقید کرتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ وہ اپنی ظاہری شکل پر بہت زیادہ توجہ مرکوز رکھتی ہے لیکن اپنی صحت کی پرواہ بالکل نہیں ہے۔ بہت سے لوگوں کو خدشہ ہے کہ زیادہ بوٹوکس اور فلرز کا استعمال طویل مدت میں ان کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

تاہم منفی لوگوں کے منفی تبصروں کے باوجود آسٹرین ماڈل اپنے کاسمیٹک طریقہ کار کو جاری رکھنے کے اپنے فیصلے پر قائم اور پرعزم ہیں۔

Read Comments