Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2024 03:52pm

خوارج کی افغان افواج کی مدد سے پاکستان میں درندازی کی کوشش ناکام، افغانستان سائیڈ پر بھاری نقصان کی اطلاع

پاک افغان سرحد پر حالات کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور ایک دوسرے کے خلاف بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا۔ افغانستان کی اشتعال انگیزی اور دراندازی کی کوشش کا جواب دیتے ہوئے پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بھاری نقصان پہنچایا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ اینزرکہ اور کرشہ میں ہو رہا ہے، علاقے میں خوف و ہراس کا سماں برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب فتنہ الخوارج کے 20 سے 25 دہشتگردوں نے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی، خارجیوں نے افغان طالبان کی بارڈر پوسٹوں کا استعمال کرتے ہوئے دو مقامات کُرم اور شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش کی جسے پاکستان سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا۔

انصاف کا سلسلہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو کیفرکردار تک پہنچانے تک جاری رہے گا، پاک فوج

ذرائع کا کہنا ہے کہ 28 دسمبر کی علی الصبح خارجیوں نے دوبارہ پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی، خارجیوں اور افغان طالبان نے مل کر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال بھاری ہتھیاروں سے فائر کھول دیا۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے اس بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق افغانستان سائیڈ پر بھاری نقصانات کی ابتدائی اطلاعات ہیں، مؤثر جوابی فائر سے پندرہ سے زائد خارجیوں اورافغان طالبان کے ہلاک ہونے اور متعدد کے زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔

پاکستانی گولا باری سے افغان طالبان چھ پوسٹیں چھوڑ کر بھی بھاگ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہ ہونے اور صرف تین زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھی کرشہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر امارات اسلامی افغانستان کی جانب سے حملہ ہوا تھا۔

Read Comments