Aaj Logo

شائع 27 دسمبر 2024 07:29pm

یکم جنوری کو ملک بھر کے بینکس بند رکھنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک نے یکم جنوری کو بینکس عوام کے لین دین کے لیے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بینکس یکم جنوری 2025 کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے لہٰذا تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے، مائیکروفنانس بینک بھی یکم جنوری کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک کے بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائیکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔

Read Comments