پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مشرقی سرحد پر خطرات کا ہمیں ادراک ہے، بھارت خطے میں اپنی اجارہ داری کے لیے جو اقدامات کر رہا ہے، پاکستان کی سول و عسکری قیادت اس سے بخوبی آگاہ ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارت نے اس سال کئی بار چھوٹی سطح پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی گئیں، جس میں 25 سیز فائر کی خلاف ورزیاں، 564 دیگر اور 161 فضائی خلاف ورزیاں کی گئیں، متعدد فالس فلیگ آپریشنز بھی کیے گئے، جن کا مقصد بھارت کی اندرونی سیاست پر اثر انداز ہونا تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارتی فورسز مختلف ریاستوں میں آزادی کی تحریکوں کو دبانے کے لیے ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں۔
جنرل احمد شریف نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز نہتے کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور معصوم عوام کے ساتھ ہر فورم پر کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنی پریس کانفرنس میں متعدد اہم ایشوز پر بات کی ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ 5 سال کے مقابلے میں اس سال سب سے زیادہ دہشتگرد مارے گئے، افغان سرزمین سے فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد پاکستان میں دہشتگردی کر رہے ہیں۔
افغان سرزمین سے فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد پاکستان میں دہشتگردی کر رہے ہیں