وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر رابطہ طیارے کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر آذربائیجان کے عوام کے ساتھ دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں برادر ممالک کے درمیان شاندار دوطرفہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نےصدر علییوف کو یقین دلایا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں آذربائیجان کو درکار ہر تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
صدر علییوف نے افسوسناک واقعے کے تناظر میں حمایت اور یکجہتی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا اس موقع آذر بائیجان کے ساتھ کھڑا ہونا دونوں ممالک درمیان دوستی کے پائیدار رشتے کا عکاس ہے۔
قزاقستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ
قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائجان کے سفارت خانے جاکر آذربائجان کے سفیر سے ملاقات کی اور آذربائجان کے ہوائی جہاز کو پیش آنے والے حادثے اور اس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔
وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت اورزخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کی دعا کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام آذربائجان کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، آذربائجان اور پاکستان کے مابین مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار پر مبنی بھائی چارے کے مضبوط تعلقات ہیں۔
طیارہ گرنے سے پہلے کلمہ شہادت پڑھنے کی ویڈیو وائرل
آذربائجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وزیراعظم کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا دکھ کی اس گھڑی میں وزیراعظم پاکستان کا آذربائجان کے سفارت خانے آ کر اظہار افسوس کرنا ہمارے لیے انتہائی قابل قدر ہے۔
وزیر اعظم نے آذربائیجان کے سفارتخانے کا دورہ کے موقع پر طیارہ حادثے کے حوالے سے تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات قلمبند کئے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔