Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2024 10:45pm

خواجہ سعد رفیق کا رچرڈ گرینل کے بیان پر رد عمل آگیا

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نےڈونلڈ ٹرمپ کے نامزدہ کردہ خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل کا سویا ہوا ضمیر اچانک جاگ اٹھا۔ پاکستان میں نواز شریف کی منتخب حکومت گرائی گئی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نےسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل کا سویا ہوا ضمیر اچانک جاگ اٹھا۔ پاکستان میں نواز شریف کی منتخب حکومت گرائی گئی۔

’نواز شریف سمجھ گئے ہیں‘، خواجہ سعد رفیق کی معنی خیز پوسٹ توجہ کا مرکز

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اورعمران خان کی پارٹی کی ملی بھگت سے گرائی گئی۔ ان کا ضمیر 2018 سے لے کر سیاسی انتقام کے سیاہ دور میں سو رہا ہے۔

’انا،ضد اور بدلے کے بُت توڑ دیں‘، خواجہ سعد رفیق بھی بول پڑے

ن لیگ رہنما کا کہنا تھا کہ اس کا مردہ ضمیر آج بھی غاصب اور غاصب صہیونیوں کے ساتھ ہے۔ان کا شعور سامراجی عزائم کی تکمیل کے لیے ہی جاگتا ہے۔انسانیت، انصاف اور قانون کی حکمرانی سے کوئی تعلق نہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چین بلاک کو توڑنے اور ایران کو گھیرنے کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے، رب کائنات نے ہمیں محفوظ اور مضبوط رکھا ہے۔ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔

Read Comments