Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2024 09:07pm

2024: کراچی کے شہریوں نے 85 کروڑ سے زائد کی رقم کس مد میں ادا کی؟

رواں سال ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرکراچی کے شہریوں نے85 کروڑ روپے سے زائد جرمانےکی مد میں ادا کئے.

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال شہریوں نےصرف 20 کروڑ روپے سےزائد رقم ون وے اور رونگ وے کی خلاف ورزی پر ادا کئیے۔

ٹریفک پولیس نے رواں سال کے دوران11 لاکھ 57 ہزارچالان کیے ، جس پر85 کروڑ 83 لاکھ روپے کے جرمانے ہوئے، ٹریف پولیس کی جانب سےسب سے زیادہ چالان گاڑیوں کی نمبرپلیٹ پر کیے گئے ، جس کی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار سے زائد اور جرمانے11 کرو ڑ93 لاکھ وصول کیے۔

لاہور ٹریفک پولیس نے عام انتخابات کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا

رپورٹ کے مطابق ٹریفک سگنل توڑنے پر ایک لاکھ 96 ہزارچالان ہوئے جس کی مد میں شہریوں نے 12 کروڑ 49 لاکھ روپے پولیس کو ادا کئے۔ اوورلوڈنگ کرنے پرگاڑیوں پر2 لاکھ چالان کئے اورشہریوں کی جیبوں سے 10 کروڑ 31 لاکھ روپے نکالے گئے۔

کراچی پولیس کے اعداد وشمار کے مطابق نو پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے پر ایک لاکھ 30 ہزارچالان ہوئے اور11کروڑ57 لاکھ جرمانے کیے گئے۔ ون وے اور رونگ وے کی خلاف ورزی پر 91 ہزار چالان اور20 کروڑ20 لاکھ جرمانے کئے گئے ۔

بیٹےکی گاڑی کوکیوں روکا؟ کراچی پولیس افسر کا ٹریفک پولیس سے جھگڑا

ٹریفک پولیس کے مطابق ہیلمٹ نہ پہننے پر 84 ہزار چالان اور چار کروڑ 24 لاکھ جرمانے کیے، فینسی نمبر پلیٹ لگانے پر پانچ کروڑ 31 لاکھ کے جرمانے کیے گئے۔

ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالنے پر تین کروڑ 75 لاکھ جرمانے ہوئے، گاڑیوں میں اسپیڈو میٹر نہ ہونے پر ایک کروڑ سات لاکھ کے جرمانے، ٹنٹڈ شیشے والی گاڑیوں پر چار کروڑ 92 لاکھ کے جرمانے کیے گئے ۔

Read Comments