فوجی عدالتوں سے 9 مئی کے مزید 60 ملزمان کو دی جانے والی سزاؤں پر چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر ہوں گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، 9 مئی میں کون ملوث تھا اس کا فیصلہ فیئر ٹرائل کے ذریعے ہونا چاہیئے، 9 مئی میں سزا یافتہ لوگوں کے لیے اپیلیں فائل کریں گے۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ 9 مئی واقعات کی مذمت کی، کسی بھی سویلین کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہیئے، یہ معاملہ ابھی بھی سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے اچھے کی ہی امید ہے، امید ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سویلین کے حق میں ہی آئے گا۔
9 مئی حملے: حسان نیازی اور سابق بریگیڈیئر سمیت مزید 60 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزائیں
9 مئی عمران خان کی سازش تھی، مجرمان کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں، عطا تارڑ
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملٹری ٹرائل صرف ان کا ہونا چاہیئے جو یونیفارم یا ریٹائرڈ ہو، ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل غیر آئینی سمجھتے ہیں۔
واضح رہے ملٹری کورٹ نے آج سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 ملزمان کو سزائیں سنا دیں اور حسان نیازی کو 10 سال قید بامشقت کی سزا شنائی گئی۔