Aaj Logo

شائع 26 دسمبر 2024 01:22pm

شہریار منور اور ماہین صدیقی کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز کے معروف اداکار اور میزبان شہریار منور کی مہندی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شہریارمنورپاکستانی ڈراموں اور فلموں کے خوبصورت اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہیں ہمیشہ مداحوں کی پسندیدگی حاصل رہی ہے۔

جویریہ سعود کا مہر کتنا مقرر کیا گیا تھا؟ شادی کے 19 سال بعد انکشاف کر دیا

اداکار اپنی زندگی کے ایک نئے دور میں داخل ہورہے ہیں ان کی اس ماہ کے آخرمیں ساتھی اداکارہ ماہین صدیقی سے شادی ہونے والی ہے اورشادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے۔

کچھ دن قبل اس خوبصورت جوڑی کی قوالی نائٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کی مہندی کے فنکشن کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں جو 25 دسمبر کومنعقد کی گئی تھی۔

ریحام خان کی چوتھی شادی؟ برائیڈل فوٹوشوٹ نے تہلکہ مچادیا

مہندی کے موقع پر ماہین صدیقی نے پیلے رنگ کا جوڑا جبکہ شہریار نے آسمانی رنگ کا کرُتا زیب تن کر رکھا ہے۔ دونوں بہت خوبصورت اور پرکشش لگ رہے تھے جس کو مداحوں کی جانب سے بھی بےحد پسند کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین ماہین اور شہریار منور کو شادی کی مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات پہنچا رہے ہیں۔

Read Comments