Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2024 12:16pm

پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے آئیں گے تو مذاکرات مکمل ہونے کے وقت کا اندازہ ہوگا، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں ان باتوں تک پہنچا جاسکتا ہے جس میں دونوں فریقین کے لیے آسانی ہو۔

رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ نہ انہوں نے ہماری ہر بات کو تسلیم کرنا ہے اور نہ ہم ان کی ہر بات کو تسلیم کریں گے۔ لیکن مذاکرات میں ان باتوں تک پہنچا جا سکتا ہے جس میں دونوں فریقین کے لیے آسانی ہو۔

عمران کی رہائی ملکی عدالتوں کے ذریعے ہوگی، پی ٹی آئی کسی بھی ملک کی مدد کی خواہشمند نہیں، بیرسٹر گوہر

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی بات کرتے ہیں تو کیا یہ بات وزیراعظم سے ہو سکتی ہے؟ جب پی ٹی آئی کے مطالبات بلیک اینڈ وائٹ میں آئیں گے تو ہم اس کا طریقہ کار بھی پوچھیں گے اور پھر ہم بھی لکھ کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے آئیں گے تو مذاکرات مکمل ہونے کے وقت کا اندازہ ہوگا، میرا خیال ہے کہ دو جنوری کو پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ آجائے گا۔

Read Comments