Aaj Logo

شائع 26 دسمبر 2024 10:55am

پی ٹی آئی احتجاج: بشریٰ بی بی کی 13 جنوری تک عبوری ضمانت منظور

پی ٹی آئی کے 26 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج پر درج مقدمات میں اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 13 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عبوری ضمانتوں کی دائر درخواستوں کی سماعت ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے کی، بشریٰ بی بی اپنے وکلا کے ہمراہ کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے، بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور تین مقدمات تھانہ رمنا میں درج ہیں۔

واضح رہے کہ 26 نومبر کے روز اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج سے متعلق درج مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ضمانت کے لیے جوڈیشل کمپلیکس پہنچی تھیں۔

تاہم وہاں پہنچنے پر انہیں بتایا گیا کہ آج انسداد دہشت گردی عدالت کی چھٹی ہے، لہذا انہیں اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں ڈیوٹی جج کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Read Comments