آذربائیجان ایئر لائنز کی بدقسمت پرواز جس میں بدھ کے روز قزاقستان کے 38 افراد ہلاک ہوئے تھے،میں سوار ایک مسافرکی بناگئی گئی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے۔ ویڈیو میں حادثے سے قبل طیارے کے آخری لمحات کی تصویر کشی کی گئی ہے اور واقعے کے بعد کا منظر دکھایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو شوٹ کرنے والے شخص نے ویڈیو میں کیبن کو دکھایا اور جب طیارہ بہت تیزی سے نیچے اتر رہا تھا تو اسے ’اللہ اکبر‘ کہتے ہوئے سنا گیا۔ وہ شخص ساتھ ساتھ کللمہ شہادت بھی پڑھتا رہا۔
ائیرپورٹ پر اترنے والے ہوائی جہاز کے پہیے سے لاش برآمد
ویڈیو میں پیلے رنگ کے آکسیجن ماسک سیٹوں پر لٹکتے ہوئے دیکھے گئے اور گھبرائے ہوئے مسافروں کو دعائیں اور چیختے ہوئے سنا گیا۔ پس منظر میں ’سیٹ بیلٹ پہننے‘ کی روشنی کی آواز بھی سنائی دیتی ہے۔
روسی خبر رساں ادارے ”آر ٹی“ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک اور فوٹیج میں وہ طیارہ دکھایا گیا ہے جو طیارے کی چھت کے پینل سے ٹکرا گیا اور ایئر بلور تباہ ہو گیا۔ کچھ مسافر زخمی حالت میں فرش پر پڑے ہوئے ہیں اور مدد کے لیے پکار رہے ہیں، ان میں سے ایک کے سر سے خون بہہ رہا ہے۔ زندہ بچ جانے والا ایک پیلے رنگ کی لائف جیکٹ بھی دکھاتا ہے جو حادثے کی وجہ سے خراب ہو گئی ہے۔