Aaj Logo

شائع 26 دسمبر 2024 09:39am

اننت امبانی کی شادی میں میکا سنگھ کو کیا افسوس رہا؟

بھارت کے کامیاب بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات جہاں دھوم دھام سے منائی گئی وہیں مہمانوں کو قیمتی تحائف بھی دیے گئے تھے۔

اس سال جولائی میں ہونے والی شادی کی تقریبات کے دوران منتخب مہمانوں کو لگژری گھڑیاں تحفے میں دیں گئیں جن کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے تھی۔

پشپا 2 کے پریمیر میں بھگدڑ، زخمی بچے کو 20 روز بعد ہوش آگیا

گلوکار منکا سنگھ بھی اس شادی میں پرفارم کرنے کے لیے مدعو کیے گئے تھے ۔ انہوں نے شادی کے اتنے ماہ گذرنے کے بعد اس قیمتی اور مہنگا تحفہ وصول کرنے والے خصوصی مہمانوں میں شامل نہ ہونے پر اننت فیملی سے شکوہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں گلوکارمیکا سنگھ نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات میں پرفارم کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کرتے ہرئے برملا اپنی مایوسی ظاہر کردی۔

ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی وائرل تصویر کی حقیقت نے تہلکہ مچا دیا

گلوکار کا کہنا تھا کہ میں اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے گیا تھا، انہوں نے ہر ایک میں بہت سارے پیسے تقسیم کیے، یہاں تک کہ مجھے بھی دیے، لیکن مجھے ایک بات پر غصہ ہے کہ مجھے وہ گھڑی نہیں ملی جو باقی سب قریبی افراد کو دی گئی تھی۔

گلوکار نے کہا کہ اس سے پہلے میں نے ایک امریکی کنسرٹ میں شرکت کی تھی جہاں مجھے تحفے کے طور پر ایک سونے کی چین اور گھڑی دی گئی تھی، جس کی مجھے امید بھی نہیں تھی لیکن امبانیوں سے مجھے امید تھی کہ مجھے کچھ ملے گا، اس لیے اننت بھائی، میں جب بھی آپ کے گھر آؤں، آپ جو چاہیں مجھے دے دیے گا۔

پریانکا کے گلے کی زینت 140 قیراط ہیروں کا مہنگا ترین ہار

تاہم انہوں نےاپنی پرفارمنس کے لیے ادا کی جانے والی فیس کی رقم پر اطمینان کا اظہار کیا۔ میکا نے انکشاف کیا کہ مجھےاتنی زیادہ فیس ادا کی گئی کہ میں اس کے ساتھ آسانی سے پانچ سال گزار سکتا ہوں میرے کوئی خاص اخراجات نہیں ہیں لیکن میں آپ کو یہ نہیں بتا سکتا کہ یہ کتنی رقم تھی۔

یاد رہے کہ مکیش امبانی کی شادی دنیا کی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک ہے۔ شادی میں نہ صرف ملکی و غیر ملکی مہمانوں، بالی وڈ ستاروں سے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا کئی نامور بین الاقوامی اسٹارز نے اپنی پرفارمنس کا جادو بھی جگایا تھا۔ جنہیں ان کی پرفارمنس پر منہ مانگا معاوضہ دیا گیا۔

اس کے علاوہ امبانی خاندان کا بارات میں شریک دولہا اننت امبانی کے دوستوں کو دیا گیا ایک کروڑوں کی مالیت کا تحفہ سب کو حیران کردینے کے لیے کافی تھا۔

ہر ’گرومز مین‘ کو تحفے میں ایک قیمتی گھڑی ملی جس کی قیمت 2 کروڑ بھارتی روپے (6 کروڑ 64 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) تھی۔

Read Comments