Aaj Logo

شائع 25 دسمبر 2024 09:58pm

شوہر کی ریٹائرمنٹ کی تقریب کے دوران بیوی چل بسی

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر کوٹا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک الوداعی تقریب میں خوشیوں کا سماں اس وقت غم میں بدل گیا جب تقریب کے دوران خاتون چل بسی۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق دیویندر سندل ویئرہاؤس میں منیجر کی پوسٹ ملازم تھے، نے اپنی اہلیہ ٹینا کی دیکھ بھال کے لیے ملازمت مکمل ہونے سے تین سال قبل ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا۔

ٹینا دل کی مریضہ تھیں اورکافی عرصے سے بیمار تھیں۔ لیکن ان کی زندگی شوہر کی الوداعی تقریب کے دوران اچانک دم توڑ گئیں۔

تقریب کے دوران ٹینا نے شوہر کو بتایا ”مجھے چکر آ رہے ہیں“ اور اپنی کرسی پر ٹیک لگا کر بیٹھ گئیں۔ دیویندر ان کی کمر دبانے لگے اور ملازمین سے پانی لانے کا کہا۔

اسی دوران کسی نے انہیں مسکرانے کو کہا اور وہ مسکرا کر کیمرے کے لیے پوز کرتی ہیں، لیکن فوراً ہی میز پر آگے کی طرف جھک جاتی ہیں۔ یہ منظر تقریب میں موجود افراد کے لیے انتہائی پریشان کن تھا۔

دیویندر اور دیگر افراد نے فوراً مدد فراہم کرنے کی کوشش کی، لیکن اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

Read Comments