کراچی کی مشہور جامعات کے باہر منشیات فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے، نجی یونیورسٹی کے باہر سے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
گلشن اقبال پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے نجی یونیورسٹی کے باہر پان کے کیبن سے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کراچی: پولیس کی وردی پہنے ڈاکوؤں نے شہری سے ہزاروں ڈالر چھین لئے
پولیس کے مطابق ملزمان نجی یونیورسٹی کے طالب علموں کو منشیات فروخت کرتے تھے، منشیات فروش طلبہ کو آئس اور کرسٹل فروخت کر رہے تھے، جس کے باعث مستقبل کے معمار نشے کی لت میں مبتلا ہورہے تھے۔
کراچی: پولیس نے گھر میں گھسنے والے 2 ڈکیت موقع پر ہی مار ڈالے
پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں، ان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا ہے، پولیس نے ملزمان سے منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔