پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کو بہترین پرفارمنس کا انعام مل گیا، آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگا کر 24 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے، صائم ایوب نے 9 ون ڈے میچون میں 3 سنچریوں اور ایک ففٹی کی مدد سے 515 رنز بنائے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے ون ڈے بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان کے اوپنر صائم ایوب کی 57 درجے اور نائب کپتان سلمان علی آغا کی 28 درجے ترقی ہوئی ہے۔
جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں اپنی بہترین پرفارمنس کی بدولت مین آف دی سیریز قرار پانے والے نوجوان بیٹر صائم ایوب بین الاقوامی کرکٹ کے 57 کھلاڑیوں پیچھے چھوڑتے ہوئے یک دم بہتری کے بعد 24ویں نمبر پر آگئے۔
دوسری طرف سلمان علی آغا نے بھی آئی سی سی رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگائی ہے، وہ 28 درجے ترقی کے بعد 80 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
سلمان نے ’’مین آف میچ کا ایوارڈ‘‘ صائم ایوب کو کیوں دیا؟ وجہ سامنے آگئی
ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما دوسرے اور ان کے ہم وطن شبمن گل تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی بات کی جائے تو وہ بھی نئی رینکنگ میں 3 درجے ترقی کی بدولت اب 21 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
اس کے علاوہ ویرات کوہلی چوتھے، ہینرک کلاسن پانچویں، ہیری ٹیکٹر چھٹے، ڈیرل مچل ساتویں، شائی ہوپ آٹھویں، رحمان اللہ گرباز نویں اور پاتھم نسانکا دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
آسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح کے بعد شاہین شاہ آفریدی ون ڈے کے نمبر ون بولر بن گئے
جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے تینوں میچوں میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہونے والے عبد اللّٰہ شفیق کی 21 درجہ تنزلی ہوگئی ہے اور اب فہرست میں ان کا 98 واں نمبر ہوگیا ہے۔