اسلام آباد بلیوایریا میں خواتین پولیس اہلکاروں کے تشدد سے بائیکیا رائیڈر زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد خواتین پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بلیوایریا میں خواتین اہلکاروں نے پارسل تاخیر سے لانے پر بائیکیا رائیڈر پرتھپڑوں کی بارش کردی، خواتین اہلکاروں کے تشدد سے بائیکیا رائیڈر شدید زخمی ہوگیا۔
پریس کلب میں خواتین اور صحافیوں پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 8 اہلکار معطل
جرائم کو قابو کرنے کے ذمہ دار افسران خواتین کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں مصروف
بائکیا رائیڈر اعجاز کا کہنا ہے کہ میں پارسل لے کر آیا تھا، میرا فون آف بند ہوگیا تھا، جس بنا پر تاخیر ہوئی، میں پارسل لے کر پہنچا تو خواتین اہلکاروں نے پارسل تاخیر سے لانے گالیاں دیں، تشدد کا نشانہ بنایا اورمجھ پرتھپڑوں کی بارش کردی۔
بائیکیا رائیڈرنے مزید کہا کہ ون فائیو پرکال کرنے کے باوجود بھی پولیس میری مدد کو نہیں پہنچی۔ پولیس زرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے واقعہ نوٹس لے کر تشدد کرنے والی پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا اور واقعہ کی انکوائری کے لئے دو افسران پر مشتمل کمیٹی بنا دی ہے۔