Aaj Logo

شائع 25 دسمبر 2024 01:23pm

12ویں جماعت کا طالبعلم صرف 750 کی فراڈ اسکیم بیچ کر کروڑ پتی بن گیا

فراڈ اسکیم کے تحت 12ویں جماعت کا طالبعلم کروڑوں روپے کا مالک بن گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا کی ریاست راجستھان کے علاقے بھیلواڑہ میں پولیس نے آن لائن فراڈ کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس نے حال ہی میں 12ویں جماعت کا امتحان پاس کیا۔ طالبعلم پر لوگوں کو آن لائن دھوکہ دہی کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے لوگوں کو مختصر رقم کے جھوٹے وعدے سے دھوکہ دیا، اور خود بھی بہت پیسہ کمایا، وبائی بیماری شروع ہونے کے بعد ڈیڑھ سال کے اندر اندر اس نے کروڑوں روپے کما لیے، تاہم پولیس کی رینج میں آہی گیا۔

ایکسپورٹ فنانس اسکیم میں کروڑوں کے فراڈ اور منی لانڈرنگ کا انکشاف

پولیس تفتیش کے دوران یہ جان کر حیرت زدہ ہوئی کہ نوجوان کے بینک اکاؤنٹ میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن ہسٹری موجود تھی۔ مہاراشٹر، اڈیشہ، اور اتراکھنڈ سمیت کئی ریاستوں کے لوگوں نے اس کے خلاف شکایتیں درج کرائی تھیں۔

تفتیش کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے کئی چیزیں برآمد کیں جن میں 29 ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ، سکینر اور کارڈ ریڈر، چیک بک اور بینک پاس بک، یو ایس بی ڈرائیو، سم کارڈ، مہریں اور دیگر اہم دستاویزات شامل تھے۔

دنیا کے سب سے بڑے بینک فراڈ کی ماسٹر مائنڈ کو سزائے موت سے بچنے کیلئے بڑی پیشکش

آن لائن فراڈ میں ملوث افراد کو روکنے کے لیے بھیلواڑہ میں آپریشن اینٹی وائرل نامی ایک نئی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس کوشش کی قیادت سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دھرمیندر سنگھ نے کی اور اس میں پروبیشنری آئی پی ایس افسر جتن جین کی طرف سے جمع کی گئی ٹیم شامل تھی۔ ٹیم نے انمول نگر میں رہنے والے واحد حسین نامی مشتبہ شخص کو حراست میں لیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واحد نے 2022 میں بنٹی بابا نامی سائبر کرائم سے آن لائن جرائم کرنے کا طریقہ سیکھا۔ پھر واحد نے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنا کر جعلی ویب سائٹس کو فروغ دینا شروع کیا۔ اس نے لوگوں سے وعدہ کیا کہ وہ 750 روپے کی ابتدائی فیس ادا کرکے اور گھر سے کام کرکے، تقریباً 1200 سے 1500 روپے کما سکتے ہیں۔

Read Comments