ایران کی جانب سے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل پر اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔
ایران نے اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے اعتراف کی شدید مذمت کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید نے سیکرٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس کو خط لکھا ہے۔
اسرائیل عمر قید کی سزا پانے والے تقریباً 200 فلسطینیوں کو رہا کرنے پر رضامند
خط میں ایرانی سفیر نے کہا اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو شہید کرکے سنگین جرم کیا اور اس قتل کی ذمہ داری بھی قبول کی۔
اسرائیل فوج کا حماس کے سینئر رہنما محمد احمد البیک کو شہید کرنے کا دعویٰ
انہوں نے خط میں لکھا کہ ایران اسرائیل پر جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے، اسرائیل عالمی اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیردفاع نے گزشتہ روز حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا باضابطہ اعتراف کیا تھا۔
جولائی کے اواخر میں سماعیل ہنیہ کو تہران میں قتل کر دیا گیا تھا۔ ایران نے اس قتل کا الزام اسرائیل پر لگایا تھا لیکن اس وقت اسرائیل نے براہ راست حماس لیڈر کو قتل کرنے کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔