بھارتی کامیڈی ڈرامہ تارک مہتا کا اولٹا چشمہ میں مقبول آن اسکرین جوڑی ”ٓجیٹھا لال“ (دلیپ جوشی) اور ”ببیتا جی“ (مُنمن دتہ) ہیں۔ مداح ان کی کیمسٹری کو پسند کرتے ہیں، خاص طور پر تب جب جیٹھا لال ببیتا جی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
لیکن جو بات بہت سے لوگ نہیں جانتے وہ یہ ہے کہ حقیقی زندگی میں دلیپ اور مُنمن دتہ کے درمیان بڑا اختلاف تھا۔ حالات اتنے بگڑ گئے کہ دلیپ منمن سے ناراض ہو گئے تھے۔
تارک مہتا کا اولٹا چشمہ ایک دہائی سے اپنے مداحوں کو محظوظ کر رہا ہے۔ تاہم ڈرامہ سیٹ پر اداکاروں کا ایک دوسرے سے رویہ مختلف ہوتا ہے۔
تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ کے تارک مہتا نے14 سال میں کتنا معاوضہ حاصل کیا؟
بھارتی اخبار ایٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2017 جب دلیپ جوشی عرف جیٹھلال کے دوست احباب نے ڈرامی سیٹ کا دورہ کیا۔ دلیپ جوشی کے دوست خاص طور پر مُنمن دتہ کیساتھ تصویر کلک کروانا چاہتے تھے۔ دلیپ اداکارہ کے پاس گئے اور انہیں اپنے دوستوں کے ساتھ تصویر بنوانے کو کہا جس پر منمن دتہ نے انکا کر دیا۔ دلیپ جوشی کو اداکارہ کا یہ رویہ بالکل پسند نہ آیا جس کے بعد ناراضگی نے جنم لیا۔
کرینہ سے متعلق پاکستانی اداکار کے بیان پر بھارتیوں کو مرچیں لگ گئیں
دلیپ المعروف جیٹھا لال نے کہا کہ ایسا سلوک ان کی شخصیت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ مبینہ طور پر انہوں نے اداکارہ کو یہ بھی مشورہ دیا تھا کہ وہ ان رویوں سے گریز کریں، خاص طور پر جب درخواست معمولی ہوں۔ اس واقعے کے بعد دونوں اسٹارز کے درمیان تناؤ بڑھ گیا تھا۔