Aaj Logo

شائع 25 دسمبر 2024 12:05pm

ننگے پاؤں بلی کے بچے کچل کر ویڈیوز ڈارک ویب پر بیچنے والی خاتون گرفتار

پالتو بلی کے بچوں کو پاؤں سے کچل کر جان سے مارنے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون اور ان کے بوائے فرینڈ پر الزام ہے کہ وہ بلی کے بچے ننگے پاؤں سے کچل کر ان کی ویڈیوز ڈارک ویب پر فروخت کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 55 سالہ آئرین لیما نامی خاتون اور ان کے 40 سالہ بوائے فرینڈ چاڈ کبیکز کو اکتوبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر جانوروں کو ظالمانہ طریقے سے تکلیف دینے اور جان سے مار ان کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر فروخت کرنے کا الزام ہے۔

پولیس کو ظالمانہ ویڈیوز کے بارے میں اس وقت پتہ چلا جب ایک مقامی جانوروں کے ڈاکٹر کو ان کے بارے میں بتایا گیا۔ اس کے بعد پولیس نے کینیڈا کے شہر ونی پیگ میں اس جوڑے کے گھر کی تلاشی لی اور وہ آلات اٹھائے جن میں دونوں مشتبہ افراد کی ویڈیوز، تصاویر اور خفیہ پیغامات تھے۔

حسین ترین برازیلین خاتون انفلوئنسر پر اے آئی بھی فدا

پولیس نے رپورٹ کیا کہ 20 مئی سے 7 اکتوبر کے درمیان 75 سے زائد جانوروں پر تشدد کرتے وقت ان کی ویڈیوز بنائیں۔ ان میں سے کچھ ریکارڈنگ میں جنسی مواد بھی شامل تھا۔

سین ساس نامی ایک پراسیکیوٹر نے بتایا کہ کبیکز اور لیما کے پاس ایک ویب سائٹ موجود ہے جس میں لیما کو اپنے ننگے پیروں سے بلیوں اور بلی کے بچوں پر قدم رکھتے اور تکلیف پہنچاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان آن لائن ویڈیوز میں لیما نے مبینہ طور پر ’گوڈیس مئی‘ کا نام استعمال کیا۔

پارلیمنٹ میں بیٹھ کر سُٹے لگانے والی خاتون مشکل میں پڑ گئیں

پراسیکیوٹر، سین ساس نے کہا کہ جوڑے کی ویب سائٹ ”Goddess May Berefoot Premium Crush“ صرف ڈارک ویب پر ہی دیکھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے عدالت میں جج کو بتایا کہ ویب سائٹ پر موجود ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ جانوروں کو جلدی سے نہیں بلکہ آہستہ آہستہ زخمی کیا جاتا اور مارا جاتا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق 55 سالہ آئرین لیما بچپن سے ہی جانوروں کو اپنے پاؤں سے تشدد کا نشانہ بے حد پسدن ہے اور ایسا کرنے سے انہیں خوشی ملتی ہے۔

Read Comments