بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شراب کی بری لت کا بری طرح سے شکار ہیں۔
حال ہی میں سپر اسٹار عامر خان نے بھارتی فلموں کے معروف اداکار نانا پاٹیکر کے یوٹیوب چینل کے پروگرام میں شرکت کی فلم اسٹار عامر خان نے انکشاف کیا کہ وہ ایک دور میں شراب نوشی میں حد سے زیادہ مبتلا تھے، اس دوران انہوں نے بتایا کہ اب وہ شراب نوشی چھوڑ چکے ہیں، لیکن پائپ پینے کی عادت میں آج بھی مبتلا ہیں۔
نانا پاٹیکر نے سوال کیا کہ وہ کبھی سیٹ پر دیر سے پہنچتے ہیں، عامر نے جواب دیا “نہیں، فلموں کے لیے میں ہمیشہ وقت پر پہنچتا ہوں۔ لیکن زندگی میں، میں غیر منظم ہوں۔
’پشپا 2‘ کے نازیبا سین پر بھارتی سیاستدان نے مقدمہ درج کرادیا
عامر خان نے مزید کہا کہ میں پائپ پیتا ہوں۔ اب میں نے شراب چھوڑ دی ہے، لیکن ایک وقت تھا جب میں ساری رات شراب پیتا تھا۔ مسئلہ یہ ہے کہ میں انتہا پسند ہوں، جو کرتا ہوں وہ مسلسل کرتا ہوں اور یہ اچھی بات نہیں ہے۔
ہم کبھی ایک جیسے کردار ادا نہیں کریں گے، جنید خان نے خود کو عامر خان سے مختلف قرار دے دیا
انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ میں غلط کام کر رہا ہوں مگر پھر بھی خود کو روک نہیں پاتا۔
عامر خان نے وضاحت کی کہ جب وہ کسی فلم پر کام کر رہے ہوتے ہیں تو سختی سے منظم رہتے ہیں۔ نانا پاٹیکر نے انہیں مشورہ دیا کہ آپ کو مسلسل کام کرتے رہنا چاہیے، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب وہ ہر سال ایک فلم کرنے کا سوچ رہے ہیں کیونکہ پہلے وہ تین سال میں ایک فلم کرتے تھے۔
ان کی اگلی فلم ستارے زمین پر ہوگی، جو 2007 کی کامیاب فلم تارے زمین پر کا سیکوئل ہے، اس فلم میں عامر خان، درشیل سفاری اور جنیلیا ڈیسوزا اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔