Aaj Logo

اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2024 12:30pm

جسٹس منصور علی شاہ کی بطور انتظامی جج ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے بطور انتظامی جج سپریم کورٹ کی ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے بھیجی گئی انتظامی فائلوں پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ انتظامی جج کےعہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور کو ایڈمنسٹریٹو جج سپریم کورٹ مقرر کیا تھا۔

Read Comments