پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے مذاکرات شروع کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو اپنے مخصوص طنز کا نشانہ بنایا ہے۔
خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے عمران خان کی ایک ویڈیو شئیر کی۔
میری نامزد کردہ مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کروائی جائے تاکہ معاملات کا صحیح علم ہو سکے، عمران خان
ویڈیو میں عمران خان کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا، جس میں انہوں نے نواز شریف کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ ’یہ وہی انسان ہے، یہ جو شکل تھی، یہ شکl جب شیریں مزاری نے دیکھی تب بیچاری کی آنکھوں میں آنسو آگئے، میں پھر سے بتا دوں شیریں مزاری کی آنکھوں میں آنسو آنا مشکل ہے، بڑا مشکل کام ہے‘۔
ویڈیو میں نواز شریف کی دو تصاویر ایک بڑی اسکرین پر برابر برابر دکھائی گئی تھیں، جن میں سے ایک اس وقت کی تھی جب نواز شریف اپنی اہلیہ کے انتقال پر غمزدہ تھے اور دوسری ان کے لندن سے کئے گئے ویڈیو لنک خطاب کا اسکرین شاٹ تھا جس میں انہیں پرجوش دکھایا گیا تھا۔
امریکا عافیہ صدیقی کو رہا کردے تو ہم عمران کے بارے میں سوچ سکتے ہیں، رانا ثنا اللّٰہ
عمران خان نے تصاویر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا، ’لیکن وہ دیکھیں، میری بھی آںکھوں میں آنسو آجاتے اگر میں اس کو اچھی طرح جانتا نہیں‘۔
خواجہ آصف نے عمران خان کی یہ ویڈیو شئیر کرتے ہوئے پہلے ایک شئیر لکھا، ’یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا، یہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں‘۔
فوج میں بھی عمران خان کے حمایتی ہیں، عمر ایوب
پھر اس میں مزید آگے لکھا کہ ’اس کی زبان اور گفتگو کا انداز غور فرمائیں۔ تکبر کا اور فرعونیت کا لہجہ۔ اللہ معاف فرمائے اب حال یہ ہے کہ 3 سال سے اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کی شدید خواہش کے بار بار اظہار کے بعد جب لفٹ نہیں ملی تو ان سے مذاکرات کر رہا ہے جن کی طرف اسمبلی میں پشت کرکے بیٹھتا تھا۔ یہ اللہ کے کام ہیں وہ عزتوں کا مالک ہے‘۔