Aaj Logo

شائع 25 دسمبر 2024 08:40am

سعودی عرب میں رواں برس کتنے افراد کو سزائے موت ہوئی؟ رپورٹ جاری

ریاض: سعودی عرب میں سال 2024 کے دوران سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں رواں برس 330 مجرمان کو سزائے موت دی گئی جو گزشتہ کئی برسوں میں ہونے والی ایک بڑی تعداد ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ اعداد و شمار انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کی جانب سے سزائے موت کے اعلانات کی بنیاد پر جاری کیے گئے ہیں۔

سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے7 افراد جاں بحق

اس سے قبل سال 2023 میں سعودی عرب میں 172 اور سال 2022 میں 196 مجرمان کو سزائے موت دی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال 150 سے زائد افراد کو غیر مہلک جرائم کے لیے پھانسی دی گئی، ان میں سے زیادہ تر افراد منشیات کی اسمگلنگ کے مجرم قرار دیے گئے تھے۔

سعودی عرب: ممنوعہ اشیا لے جانے کے الزام میں کراچی کے 3 شہری گرفتار

خبررساں ایجنسی کے مطابق جن مجرمان کو سزائے موت دی گئی ان میں 100 سے زائد غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

Read Comments