Aaj Logo

شائع 25 دسمبر 2024 08:32am

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 148واں یوم پیدائش آج جوش و خروش سے منایا جارہا ہے

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 148واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے، دن کا آغاز ملک کی خوشحالی، ترقی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

محسن، بانی اور سمجھوتوں پر سودا نہ کرنے والے نڈر لیڈر محمد علی جناح، جن کی کاوشوں سےآج ہم ایک آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں۔

کوئی نہیں جانتا تھا کہ 25 دسمبر 1876 کو کراچی کے وزیر مینشن میں پیدا ہونے والے محمد علی جناح برصغیر کے مسلمانوں کی کشتی پار لگائیں گے۔

قائداعظم نے 1913 میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی، علیحدہ وطن کی تحریک قائد اعظم کی سب سے بڑی ترجیح تھی۔

بالآخر 14 اگست 1947 کو مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کا خواب پورا ہوا اور دنیا کے افق پر پاکستان کے نام سے پاک وطن وجود میں آیا۔

آزادی کے بعد قائد اعظم کی طبیعت ناساز رہنے لگی اور کئی بیماریوں سے لڑتے لڑتے بالآخر 11 ستمبر 1948 کو ملت کا پاسبان دار فانی سے کوچ کرگئے۔

قائد اعظم کی سالگرہ کے موقع پر ملک کی خوشحالی ، ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ آج بابائے قوم کے خیالات اور نظریات، پیغام اور تصور کو سیمینارز، کانفرنسز اور مذاکروں میں اجاگر کیا جائے گا۔

اس موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

Read Comments